امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں اپنی ناک سے 10 غبارے پُھلاکر گنیز ورلڈ ریکارڈز بک میں اپنا نام درج کر والیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ لمبا سانس کھینچتے ہوئے غبارے کو ناک پر رکھ کر پھر زور سے سانس خارج کرتے ہیں جس کی وجہ سے غبارے میں ہوا بھر جاتی ہے۔انہوں نے ایک منٹ میں 10 غبارے ناک سے پُھلائے۔
ڈیوڈ کو ریکارڈ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ غبارے اپنی ناک سے پھلاکر ان میں گانٹھ بھی باندھنی تھی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اشریتا فُرمان کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں ایک منٹ میں اپنی ناک سے 9 غبارے پُھلائے تھے۔