ایک برازیلین مچھیرے نے بحر اوقیانوس میں کشتی ڈوبنے کے بعد 11 دن تک فریزر کے اندر پناہ لی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق رومالڈو نامی مچھیرا اگست کے اوائل میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گیا جہاں اس کی کشتی میں سوراخ ہوگیا اور وہ پانی میں گِھر گیا۔
شمالی برازیل کے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، مچھیرے نے کشتی میں موجود فریزر میں پناہ لی جو سمندر میں تیر رہا تھا۔
بعد ازاں 11 دن بعد سرینام کے ساحل کے قریب مچھیرے کو دیگر مچھیروں نے زندہ بچا لیا۔
اسے سورینام کے اسپتال میں علاج معالجہ فراہم کیا گیا اور حکام نے حراست میں بھی لیا کیونکہ اس کے پاس دستاویزات نہیں تھے۔
اب برازیلین مچھیرا واپس اپنے ملک آگیا ہے، اس نے بتایا کہ مجھے تیرنا نہیں آتا تھا تو فریزر میں کود گیا تھا، شارک نے کئی بار فریزر کا گھیراؤ کیا لیکن حملہ آور نہیں ہوئیں۔
مچھیرے نے کہا کہ میں جاگتا رہا، طلوع و غروب آفتاب دیکھتا رہا اور خدا سے دعا کرتا رہا کہ میری مدد کر۔