امریکی شہر بوسٹن کی یونیورسٹی میں پارسل بم کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد پر مشتمل پیکٹ کھولنے کے دوران دھماکا ہوا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق یونیورسٹی کے عملے سے ہے۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پارسل بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں، دھماکےکے بعد یونیورسٹی کے 6 بلاکس میں شام کی کلاسیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔