آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے 23ویں میچ میں ہندوستان نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز صرف 123 رنز ہی بناسکی۔
ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
اس سے قبل سڈنی میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ ہوا جس میں افریقا 104 رنز سے فاتح پایا۔