امریکا میں پائلٹ نوٹیفکیشن سسٹم (نوٹم) میں خرابی کے بعد اندرون ملک تمام پروازیں ملتوی ہوگئیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے یہ غیر معمولی خلل پیدا ہوا۔
ایف اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا ’نوٹس ٹو ایئر مشنز‘ (نوٹم) سسٹم بدھ کی صبح خراب ہوا۔ فضائی آپریشنز کے دوران پائلٹس اور دیگر افراد سے اہم معلومات کے تبادلے کیلئے نوٹم استعمال ہوتا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ہم چیکنگ اور سسٹم کو بحال کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔ امریکا کے نیشنل ایئر اسپیس سسٹم کے تمام آپریشنز فنی خرابی کی وجہ سے متاثر ہیں۔
امریکی صدر نے ایف اے اے کے حکام کو کمپیوٹر میں فنی خرابی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ امریکی ایوی ایشن کےکمپیوٹرسسٹم میں خرابی سے12ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جبکہ فضا میں موجود کئی پروازوں کوبحفاظت اتارنےکاعمل جاری ہے۔