حیدرآباد (دکن فائلز) کونسلنگ کا شیڈول ان طلباء کے لیے آ گیا ہے جنہوں نے TGEAPCET لکھا ہے اور وہ تلنگانہ میں انجینئرنگ، فارمیسی اور ایگریکلچر کے داخلوں کے لیے رینک کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کونسل نے تین مرحلوں میں کونسلنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیرمین بالکشتہ ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
پہلے مرحلے کی کونسلنگ کا عمل 28 جون سے شروع ہوگا
پہلے مرحلے کا کونسلنگ شیڈول:
28 جون سے 7 جولائی تک آن لائین درخواست فارم کا ادخال، پروسیسنگ فیس اور سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن کےلئے سلاٹ بکنگ کا عمل۔
یکم جولائی تا 8 جولائی تک سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا عمل
6 جولائی سے 10 جولائی تک کالجوں کے انتخاب کا موقع
10 جولائی کو دیئے گئے اختیارات منجمد کرنا
13 جولائی کو موک نشستوں کی تقسیم
14 اور 15 جولائی کو کالج کے انتخاب میں تبدیلی کا موقع
18 جولائی کو پہلے مرحلے کی نشستوں کا الاٹمنٹ
18 سے 22 جولائی تک ٹیوشن فیس کی ادائیگی اور رپورٹنگ
اسی طرح 25 جولائی سے دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔