تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ پاک کھلاڑی بابر اعظم نے اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے اور وہ 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے۔بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاک کھلاڑی نے کیویز کے خلاف زبردست اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کیے۔ یہ اعزاز بابر اعظم نے 99 میچوں کی 97ویں اننگز کھیل کر اپنے نام کیا۔

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے، ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔بابر اعظم 5000 ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں