ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاؤن ڈیڈیکٹر کے مطابق گزشتہ چند منٹوں میں 4 ہزار سے زائد صارفین نے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی شکایت کی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ٹوئٹر صارفین کو ایپلی کیشن کے استعمال میں سست روی کا سامنا ہے، مختلف شہروں میں ٹوئٹر صارفین پلیٹ فارم کے استعمال میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سےکنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ رواں سال تیسری بار ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوئی ہیں، اس سے قبل فروری اور مارچ میں بھی سروسز ڈاؤن ہوئیں تھیں۔ دوسری جانب ٹوئٹر کے ڈاؤن ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں