مودی سرنیم کیس: گجرات ہائیکورٹ نے راہل گاندھی کی عرضی کو خارج کرکے سیشن کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا

مودی سرنیم مقدمہ میں راہل گاندھی کو گجرات ہائیکورٹ کی جانب سھ جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے راہل گاندھی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سورت کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے ہتک عزت مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہائی کورٹ نے راہل کی درخواست پر سماعت کی اور نچلی عدالت کے فیصلے کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔
ایسے وقت میں جب لوک سبھا انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ کانگریس کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اگر اس معاملے میں راہل گاندھی کو ریلیف نہیں ملتی ہے تو پھر وہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
اب ایسا مانا جارہا ہے کہ راہل گاندھی سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں