انوکھی خبر: ٹماٹر کی حفاظت کےلئے باونسر تعینات، اسمارٹ فون کی خریدی پر دو کیلو ٹماٹر مفت

اکثر یہ دیکھا گیا کہ فلمی ستاروں، مشہور شخصیات و صنعتکاروں کے پاس باؤنسر ہوتے ہیں لیکن اب ٹماٹر کی دکانوں پر بھی باونسر رکھے جارہے ہیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں ایک سبزی فروش نے سبزی خریدنے آنے والے گاہکوں سے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے اپنی دکان پر باؤنسر کو تعینات کیا ہے۔ بے تحاشہ اضافہ کے بعد ٹماٹر کو ضائع ہونے یا چوری ہونے سے بچانے کےلئے ترکاری کی دکانپر باونسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس خبر کو اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ٹوئٹ کیا۔
وہیں مدھیہ پردیش کے اشوک نگر میں ایک موبائل شاپ کے مالک نے کسٹمرز کو رجحان کےلئے ایک انوکھے آفر کا پیشکش کیا ہے۔ موبائل شاپ کے مالک اشوک اگروال نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ان کی دکان سے اسمارٹ فون خریدتا ہے تو اسے دو کیلو ٹماٹر مفت دیا جائے گا۔ ان کی جانب سے اس پیشکش کی خوب تشہیرکی جارہی ہے جبکہ یہ خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس معاملے پر دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ اس آفر سے موبائل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جابن سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ بعض مقامات پر ایک کیلو ٹماٹر 150 روپئے میں بھی فروخت ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں