نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ، سیاحوں سمیت 6 افراد ہلاک

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک ہیلی کاپٹر جس میں 6 افراد سوار تھے، گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ منانگ ائیر کا ہیلی کاپٹر جو کہ نیپال میں ماونٹ ایورسٹ کے قریب سے لاپتہ ہوا۔ اس ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔
ماننگ ائیر ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھری اورسولوکھمبو سے کھٹمنڈو کے لیے ٹیک آف کیا۔ تقریبا 15 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کچھ دیر بعد یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سوکھمبو ضلع میں یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کھٹمنڈو میں ایک پرائیویٹ کمپنی منانگ ایئر چلا رہا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر مشرقی نیپال کے سولوکھمبو ضلع سے 5 غیر ملکی سیاحوں کو دارالحکومت کھٹمنڈو لے جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں