شیوسینا (یو بی ٹی) کی جانب سے نکالے جانے والے اخبار سامنا میں منی پور معاملہ پر مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی گئی۔ سامنا نے اپنے اداریہ میں کہا کہ منی پور کی صورتحال کشمیر سے بھی زیادہ بدتر ہے، تو کیا اب منی پور فائلز کے نام سے فلم بنے گی۔
اداریہ میں وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اگر سپریم کورٹ نے منی پور معاملہ پر کچھ نہیں کہا ہوتا تو وزیراعظم، اس معاملہ میں کچھ نہ کہتے۔ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد وزیراعظم کو اس معاملہ میں بیان دینے پر مجبور ہونا پڑا۔
سامنا میں کہا گیا کہ دی کشمیر فائلز، دی کیرالہ سٹوری کے نام سے فلمیں بنائی گئی تو کیا اب منی پور فائلز کے نام سے بھی فلم بنے گی۔ اگر منی پور میں غیربی جے پی کی حکومت ہوتی تو ابھی تک اس حکومت کو تحلیل کردیا جاتا۔ سامنا نے پی ایم مودی پر الزام لگایا کہ وہ منی پور میں سیاسی طور پر زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے، اس لیے انہوں نے پرتشدد واقعات کو نظر انداز کردیا تھا۔