چین نے وزیر خارجہ اچانک تبدیل کر دیا

چین نے چن گانگ کی جگہ ان کے پیشرو وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے چن گانگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے پیشرو وانگ یی کو تعینات کر دیا ہے۔

چین میں منگل کو ایک اجلاس منقد ہوا جس میں چین کی اعلیٰ مقننہ نے وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ اعلان وزیرخارجہ کے منظرعام سے غائب ہونے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ وہیں چن گانگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں