سبحان اللہ، موت ہو تو ایسی، مولانا سہیل احمد ندوی کا حالت سجدہ میں انتقال

نا ئب ناظم امارت شرعیہ وسکریٹری جنرل امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ و سکریٹری دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کا اڈیشہ کے سفر پر ظہر کی نماز میں بحالت سجدہ انتقال ہوا۔

مشفق و محترم حضرت مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سکریٹری دارالعلوم الاسلامیہ سکریٹری جنرل امارت شرعیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ مولانا سہیل احمد ندوی کی اچانک موت کی خبر سن کر دل غم سے بوجھل ہے۔

وہ ملت کے لئے قیمتی اور بیش بہا سرمایہ تھے ۔انتہائی فعال،نشیط اور متحرک تھے ۔ یکساں سول کوڈ کے خلاف تحریک کے سلسلے میں جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دورہ پر تھے ۔ وہیں نماز ظہر میں حالت سجدہ میں انتقال کرگئے۔

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی جو یو سی سی کی مہم پر کٹک کے سفر پر تھے وہیں ظہر کی نماز کے دوران حالت سجدہ میں جان جان آفریں کے سپرد کر دی– اناللہ وانا الیہ راجعون

مولانا موصوف کے اچانک انتقال پر کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور جنرل سیکرٹری انوارالحسن وسطوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا سہیل احمد ندوی کا انتقال امارت شرعیہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا موصوف نے تقریباً ربع صدی سے امارت شرعیہ کے نائب ناظم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

فی الحال وہ مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل ،مولانا منت اللہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور دارالعلوم السلامیہ کی اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔ مولانا بڑی ہمت اور حوصلے کے انسان تھے اور نا مساعد حالات میں بھی حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ مرحوم ایک مجاہد آزادی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

خدا سے دعاء ہے کہ اللّٰہ مرحوم کی خدمات کو قبول فرماکر انہیں جنت میں جگہ دے ۔ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امارت شرعیہ کو ان کا بدل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں