گیانواپی مسجد سروے پر سوامی پرساد موریہ کا بڑا بیان، کہاں ہندو مندروں کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہئے، بودھ مندروں کو توڑ کر بنانے کا الزام

سماج وادی پارٹی کے رہنما سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ اگر گیانواپی مسجد کا اے ایس آئی کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے تو پھر ہندو مندروں کو بھی سروے ہونا چاہئے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بودھ منادر کو توڑ کر ہندو مندروں کو تعمیر کیا گیا۔

انہوں نے ملک کی تمام ہندو منادر کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں زیادہ تر ہندو مندر بدھ مٹھوں کو گرا کر بنائے گئے تھے۔ سوامی پرساد موریہ نے بدری ناتھ دھام کے حوالے سے بھی یہی الزام عائد کیا۔

موریہ نے کہا کہ اگر گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی گئی تو بات بہت دور تلک جائے گی اور ہم یہ نہیں چاہتے۔ کیوں کہ بھائی چارہ برقرار رکھنے، باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے 15 اگست 1947 تک جو صورت حال تھی اس پر ہی غور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں