دہلی کے پولیس اشٹیشن کے روبرو کھلے عام مسلمانوں کو دھمکیاں، ہندتوا لیڈر کی نفرت انگیز تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملک کے دارالحکومت دہلی میں فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یہاں اب مسلمانوں کو کھلے عام دھمکی دی جارہی ہے۔ حد تو یہ ہوگئی کہ دہلی کے پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک ہندتوا لیڈر نے مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہا تھا اور پولیس کی جانب سے اس دوران کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اسے اس طرح کی نفرت انگیز تقریر کرکے سے روکا نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں یہ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شدت پسند ہندتوا لیڈر نانگلوئی پولیس اسٹیشن کے سامنے نفرت انگیز تقریر کررہا ہے۔ وہ اپنے حامیوں سے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کو کہہ رہا ہے اور مسلمانوں کو دھمکی دے رہا ہے۔ اس نے لوگوں سے اتراکھنڈ کی طرح مسلمانوں کو یہاں سے بھی بھاگنے پر مجبور کرنے اور ان کی دکانوں سے خریداری نہ کرنے اور جو مسلمان کرایہ کے مکانات میں رہ رہے ہیں انہیں گھر خالی کرنے پر مجبور کرنے کوکہہ رہا ہے۔

آج دہلی کے مختلف علاقوں میں ہریانہ کے نوح میں ہوئے ہنگامہ کے خلاف وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں