حیدرآباد (دکن فائلز) میانمار اور تھائی لینڈ میں آئے تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی۔ زلزلہ میں بڑی بڑی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ میانمار میں حکام کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1644 ہوگئی ہے، 3408 زخمی ہیں، جبکہ 139 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ اور میانمار میں آئے زلزلہ کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، جس گہرائی صرف دس کیلومیٹر تھی۔
زلزلہ سے میانمار میں بڑے پیمانہ پر تباہی دیکھی جارہی ہے۔ ’سڑکوں، پلوں اور عمارتیں تباہ ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔
بنکاک میں زلزلے کے باعث 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ جس میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ 100 سے زیادہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔