میانمار تباہ کن زلزلہ میں 490 مسلمان شہید، ایک مسجد کو نقصان پہنچا

حیدرآباد (دکن فائلز) میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1644 سے تجاوز کرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں زلزے سے 1644 سے زائد افراد ہلاک اور 3500 افراد زخمی ہوئے۔

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار میں تباہ کن زلزلہ میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 490 مسلمانوں کے شہید ہونے کا بھی اطلاع ہے۔ زلزلہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کررہے تین مسلمان بھی شہدا میں شامل ہیں۔

https://x.com/CrphMyanmar/status/1905968025146466701

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

میانمار میں منڈالے کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے اور پڑوسی ملک تھائی لینڈ کو ہلا کر رکھ دینے کے بعد کم از کم 490 مسلمانوں سمیت 1644 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں