روس؛ نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے14 سال تک جنسی غلام رکھنے والا ملزم گرفتار

روس میں پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے 14 سال تک جنسی غلام بنائے رکھنے کے الزام میں 51 سالہ ولادیمیر چیسکیڈوف کو حراست میں لے لیا اور اس کے گھر سے جنسی کھلونے اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلیں۔ روس میں 51 سالہ ولادیمیر چیسکیڈوف پر اپنے گھر میں 2011 میں ایک خاتون کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے جب کہ دوسری خاتون فرار ہوکر تھانے پہنچ گئی۔

مذکورہ خاتون کو گھر سے فرار ہونے میں ملزم کی والدہ نے مدد کی تھی۔ تھانے پہنچنے والی 33 سالہ خاتون ایکاترینا نے پولیس کو بتایا کہ ولادیمیر چیسکیڈوف نے 2009 میں اسے اغوا کیا تھا اور تب سے قیدی بناکر اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور جنسی غلام کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

ایکاترینا نے پولیس کومزید بتایا کہ ملزم چاقو کی زد پر سارے کام کرواتا تھا اور گھر سے باہر نکلنے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی۔ بار بار تشدد کرتا اور جنسی زیادتی کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں