امریکہ میں ایک ایسے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا جو خواتین کو چیک اپ کے بہانے بے ہوش کرتا اور جنسی زیادتی کرتے ہوئے ویڈیوز بنا لیتا تھا۔ نیویارک سٹی کے مقامی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر ژی ایلن چینگ کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اس کے موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز بھی ملیں۔
33 سالہ ڈاکٹر ژی نے 6 خواتین مریضوں کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا، 3 خواتین کے ساتھ ہسپتال اور 3 خواتین کے ساتھ اپنے فلیٹ میں زیادتی کی۔ حقیقت ڈاکٹر ژی کی ایک جاننے والی خاتون نے کھولی جس نے بتایا کہ ڈاکٹر نے اس کے ساتھ زیادتی کی، ساتھ ہی اس نے فون پر کئی دیگر خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیوز کا راز بھی فاش کیا۔