کیرالہ کے کوچی میں مشہور لولو شاپنگ مال میں برقعہ پہن کر خواتین کے واش روم میں داخل ہونے اور اپنے موبائل فون پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں ایک 23 سالہ نوجوان مرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت آئی ٹی پروفیشنل ابھیمنیو کے طور پر کی گئی ہے۔
کوچی پولیس نے بتایا کہ ابھیمنیو کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا جبکہ اسے لولو شاپنگ مال میں خواتین کے ٹوائلٹ سے گرفتار کیا گیا جہاں اسے ویڈیوز لیتے ہوئے پایا گیا۔ ملزم جو بی ٹیک گریجویٹ ہے پر آئی پی سی کی دفعہ 354 (سی) (وائیورزم) اور 419 (نقل و حمل) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ای کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Kerala techie arrested for planting camera in Kochi mall's women's bathroom
Police arrested Abhimanyu (23) for trying to place a camera in the washroom of Lulu Mall, Kochi, Kerala
The mobile camera was placed inside the washroom after wearing a Burqa. pic.twitter.com/H9xI1BkjMR
— Kashif Arsalaan (@KashifArsalaan) August 17, 2023
پولیس نے بتایا کہ ابھیمنیو کوچی کے انفوپارک میں واقع ایک معروف آئی ٹی فرم میں کام کرتا ہے۔ وہ برقعہ پہن کر خواتین کے واش روم میں داخل ہوا اور اپنا موبائل وہاں رکھ دیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس نے اپنے فون کو ایک چھوٹے سے باکس میں رکھ کر، اس میں کیمرے کے لیے ایک سوراخ کیا اور اسے واش روم کے دروازے پر چپکا دیا۔ کیمرہ رکھنے کے بعد وہ وہاں سے نکل کر واش روم کے مین دروازے کے سامنے آ کھڑا ہوا۔ اس کے مشکوک رویہ کو دیکھتے ہوئے، مال کے سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد پتہ چلا کہ اس نے برقعہ پہن کر واش روم کے مناظر کو اپنے فون میں ریکارڈ کررہا تھا۔ بعد ازاں ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ملزمان نے ماضی میں بھی اسی طرح کی کوئی واردات کہیں اور تو نہیں کی ہے۔