حیدرآباد (دکن فائلز) آج صبح ورنگل اور کھمم میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق علی الصبح 4.43 بجے ورنگل اور کھمم کے علاقہ مانوگور میں ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
صبح کے وقت اچانک جھٹکوں سے لوگ پریشان ہوگئے۔ پرانا مانوگور، شیشاگیری نگر، باپنا کنٹا، شیولنگا پورم، وٹل راؤ نگر اور راجوپیتا علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز 30 کلومیٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے۔