چندریان 3 کی کامیابی کے بعد ہندوستان نے سورج کا مکمل سروے کرنے کےلئے سٹلائٹ بھیجنے کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) چاند کے جنوبی حصہ میں پنا خلائی مشن بھیجنے والا پہلا ملک بننے کے بعد اب ہندوستان نے اپنے نئے منصوبہ کا اعلان کردیا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سورج کے سروے کے لیے سٹیلائٹ بھیجا جائے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسرو نے کہا کہ ’سورج کے بارے میں تحقیق کے لیے پہلا ہندوستانی خلائی پروگرام ادتیہ-ایل ون کا آغاز 2 ستمبر کے لیے شیڈول ہے‘۔ تفصیلات کے مطابق سورج کی تحقیق کےلئے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کا ایک اور اہم مشن تیار ہوگیا ہے۔ سورج کی تحقیق کےلئے تیار کئے گئے آدتیہ ایل ون کو 2 ستمبر کو 11 بجکر پچاس منٹ پر سری ہری کوٹہ سے داغا جائے گا۔ اسرو نے بتایا کہ ا س کےلئے پی ایس ایل وی۔سی 57 راکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ سورج کی تحقیق کےلئے اسرو کا یہ پہلا مشن ہوگا جس میں کرونا گرافی آلات کی مدد سے سورج کے درج حرارت کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔

اسرو نے مزید بتایاکہ ا س تجربہ کو دیکھنے کا عام شہریوں کو بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس خلائی گاڑی کو جس کا وزن پندرہ سو کیلو گرام ہے زمین سے سورج کی طرف پندرہ لاکھ کیلو میٹر دور ایک مخصوص مقام پر متعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ادتیہ، ہندی لفظ ہے جس کا مطلب سورج ہے۔ یہ پروگرام زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر (9 لاکھ 30 ہزار میل) دور خلاکے مدار ہالو ریجن کی طرف چھوڑا جائے گا جو سورج کا مکمل سروے کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں