سنٹرل حج کمیٹی نے حج 2022 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حج شیڈول کے مطابق حیدرآباد سے عازمین حج کی روانگی کا آغاز 17 جون سے ہوتا جبکہ یہ سلسلہ 3 جولائی تک جاری رہے گا۔
کوویڈ کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے حیدرآباد کے حج ہاوز میں حج کیمپ منعقد نہیں کیا گیا۔ اس سال ویکسین لینے والے عازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی۔
اس سال تلنگانہ کے 1,822 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ دونوں تلگو ریاستوں کے تقریباً 3500 عازمین کو حیدرآباد سے ہی مقدس سفر کا آغاز کریں گے۔
منتخب عازمین نے 2.1 لاکھ روپے پر مشتمل پہلی قسط ادا کردی ہے تاہم دوسری قسط جمع کرنے کی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ اس سال سعودی ایئر لائنز کے ذریعہ عازمین حج کا مقدس سفر کریں گے۔ تلنگانہ و دیگر علاقوں میں منتخب عازمین کےلیے حج تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔