امریکی میں ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 طلبا اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق 18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک اور جانکاری کے مطابق فائرنگ میں 13 طلبا سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ٹیکساس کے گورنر نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے جس کا نام سیلواڈور راموس بتایا جارہا ہے۔
Texas school shooting