چندرا بابو نائیڈو پر سی آئی ڈی افسران نے سوالات کی بارش کردی، 4 گھنٹوں تک کی پوچھ تاچھ

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھراپردیش سی آئی ڈی کے اہلکاروں نے تلگودشیم کے سربراہ چندرا بابو نائیڈوں سے تقریباً چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ڈی، ڈی آئی جی رگھورامی ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم وجئے واڑہ میں واقع دفتر کی پانچویں منزل پر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹی ڈی پی لیڈر سے اسکیل ڈیولپمنٹ کیس سے متعلق 20 سے زیادہ سوالات پوچھے گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ سوالات پہلے سے تیار تھے۔ ایس پی جی سیکورٹی کی موجودگی میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس دوران وکیل دملاپتی سرینواس نے چندرابابو سے ملاقات کی۔

دوسری طرف چندرابابو سے ملنے کے لیے ان کے اہل خانہ ایس آئی ٹی کے دفتر کی چوتھی منزل پر کافی دیر تک انتظار کرتے رہے اور آخر کار رات ساڑھے نو بجے چندرابابو نائیڈو سے ان کے رشتہ داروں نے ملاقات کی۔ فرزند نارا لوکیش اور اہلیہ بھونیشوری نے دو تین گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا۔ رات کے ساڑھے آٹھ بجے ننداموری بالاکرشن اور نارا برہمنی بھی یہاں پہنچے۔
چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف آندھراپردیش کے علاوہ حیدرآباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں