خواتین ریزرویشن بل راجہ سبھا میں بھی منظور، تمام سیاسی پارٹیوں کی حمایت

حیدرآباد (دکن فائلز) راجیہ سبھا نے جمعرات کو خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دے دی۔ ووٹنگ کا عمل ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ خواتین ریزرویشن بل پر ایوان میں دس گھنٹے سے زیادہ بحث ہوئی۔ بعدازاں ووٹنگ میں بل کے حق میں 171 ووٹ ڈالے گئے۔

راجیہ سبھا کے ایک بھی رکن نے بل کے خلاف ووٹ نہیں دیا جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے بل کی تائید کی۔ لوک سبھا میں پہلے ہی خواتین ریزرویشن بل کو منظور کرلیا گیا۔ لوک سبھا میں بل کی 454 ارکان نے تائید کی جبکہ صرف دو ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں