ایران میں حجاب بل منظور، خلاف ورزی پر خواتین کو 10 سال تک قیدکی سزا ہوگی

حیدرآباد (دکن فائلز) ایران کی پارلیمنٹ نے حجاب بل کی منظوری دے دی ہے، بل کے تحت اسلامی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قیدکی سزا دی جاسکے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی ہے۔ بل کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالےگئے جب کہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس بل کو اب بھی قانون بننےکے لیے شورائے نگہبان کی منظوری کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں