Three sisters and their kids found dead in well in Rajasthan
راجستھان میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں تین شادی شدہ بہنوں نے دو بچوں سمیت خودکشی کرلی جبکہ خودکشی کرنے والی دو بہنیں حاملہ تھیں۔
خودکشی کرنے والوں کی شناخت 25 سالہ مینا، 23 سالہ ممتا، 20 سالہ کملیش جبکہ بچوں میں 4 سالہ لڑکا اور ایک 27 روز کا شیرخوار شامل ہے۔ خودکشی کے وقت دو بہنیں حاملہ بھی تھیں۔
اطلاع کے مطابق تینوں بہنوں کی شادی جے پور کے چپیا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تینوں بھائیوں سے ہوئی تھی۔ وہیں خواتین کے گھروالوں نے سسرال والوں پر جہیز کےلیے ہراسان اور مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں سسرال والوں کے خلاف پولیس اور قومی کمیشن برائے خواتین میں شکایت درج کرائی گئی لیکن ان خواتین کو مناسب مدد نہیں دی گئی۔
خواتین نے کوئی خودکشی نوٹ نہیں چھوڑا ہے تاہم چھوٹی بہن کملیش نے خودکشی سے قبل واٹس ایپ اسٹیشن پر ہندی میں تحریر کیا تھا کہ ’ہم جا رہے ہیں، خوش رہو، ہماری موت کی وجہ ہمارے سسرال والے ہیں، ہر روز مرنے سے بہتر ہے ایک بار مرنا، اس لیے ہم نے ایک ساتھ مرنے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ ہم تینوں اگلی زندگی میں بھی ساتھ ہوں گیں، ہم مرنا نہیں چاہتے تھے لیکن سسرال والے ہمیں تنگ کررہے ہیں، ہماری موت کا ذمہ دار ہمارے والدین کو نہ ٹھہریا جائے‘۔