مہاراشٹر کے شہر جلگاؤں میں ایک شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں 36 انچ کا دولہا ہے تو دلہن صرف 31 انچ کی ہی ہے۔ اس جوڑی کو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’رب نے بنائی جوڑی‘۔
جلگاؤں کے سندیپ سپکالے کا قد صرف 36 انچ ہے جبکہ اجولا کا قد 31 انچ ہے، دونوں کی شادی 26 مئی کو انجام پائی۔ سندیپ یکلوتی اولاد ہے جبکہ والدین عام قد کے ہیں۔ اجولا کی تین بہنیں اور ایک بھائی ہے تاہم وہ تمام اپنے والدین کی طرح عام قد کے ہیں۔ اجولا اور سندیپ کے گھر والے دونوں کی شادی کو لے کر کافی پریشان تھے، کیونکہ ان کا قد شادی میں رکاوٹ پیدا کررہا تھا۔
لیکن کہا جاتا ہے کہ کہ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں، سندیپ اور اجولا کا رشتہ اس کی ایک مثال ہے۔ یہ شادی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سبھی یہ کہنے پر مجبور ہورہے ہیں کہ ‘رب نے بنا دی جوڑی’۔
36-inch bride, 31-inch groom dwarf marriage in jalgaon maharashtra