ضعیف حضرات گھر بیٹھے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے، مرکزی الیکشن کمشنر راجیو کمار کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انتخابی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن چند دنوں ہی جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مرکزی انتخابی کمیشن کی ٹیم نے تیاریوں سے متعلق ریاست کا دورہ کررہی ہے۔ تین روزہ دورہ آج ختم ہوگیا۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی ٹیم نے ریاست میں سیاسی جماعتوں، حکام، پولیس و دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ دوسری جانب کل ریاست میں نئی ووٹر لسٹ سامنے آئی۔

آج ایک پریس کانفرنس میں مرکزی الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ انہوں نے تمام پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست تلنگانہ میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجیو کمار نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ تلنگانہ میں مرد اور خواتین ووٹر تقریباً برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد درخواست دینے والے 2.21 لاکھ نوجوانوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ 66 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں 3.45 لاکھ نوجوان خواتین ووٹر ہیں۔ ریاست میں 35,356 پولنگ اسٹیشن ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن میں ووٹروں کی اوسط تعداد 897 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے حصہ کے طور پر تمام پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں