حیدرآباد (دکن فائلز) ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا لہٰذا یکم ربیع الثانی 17 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن کا اجلاس آج بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ موصولہ شہادتوں کی روشنی میں ماہ ربیع الثانی چاند نظر نہیں آیا۔ کل بروز پیر 30 ربیع الثانی ہوگی۔
وہیں آندھراپردیش مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا۔