اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں صیہونی وزیراعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں حماس لیڈر کے رشتے داروں کے مارے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اخبار نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہانیہ کے بھائی اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔
دی ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جس حملے میں 14 افراد مارے گئے وہ غزہ میں اسرائیل ہانیہ کے گھر پر کیا گیا تھا۔