جگن موہن راؤ ’حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن‘ کے صدر منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو نیا صدر مل گیا۔ جگن موہن راؤ نے ایچ سی اے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ جگن موہن راؤ، جنہوں نے یونائیٹڈ ممبرس آف ایچ سی اے پینل کی جانب سے صدر کے عہدے کے لیے مقابلہ کیا تھا اپنے مخالف امر ناتھ پر 2 ووٹوں کی سبقت سے جیت حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ آج ایچ سی اے کے انتخابات اپل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ ایچ سی اے کے ارکان کی کل تعداد 173 ہے جبکہ 169 ارکان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سابق کرکٹرز وی وی ایس لکشمن، وینکٹاپتی راجو، میتھالی راج، پرگیان اوجھا، ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار، جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس اور دیگر کے نام ارکان کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے آج ووٹ ڈالا۔

ایچ سی اے انتخابات کامیابی حاصل کرنے والے نئے ورکنگ گروپ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔

جگن موہن راؤ – صدر
دلجیت سنگھ- وائس چیئرمین
دیوراجو- سکریٹری
بسوا راجو- جوائنٹ سکریٹری
چیف جسٹس سرینواس راؤ – ٹریژریز
کونسلر- سنیل اگروال

اپنا تبصرہ بھیجیں