ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے دھمکی دی ہےکہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عسکری عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کی وجہ سےمشرق وسطیٰ ایک نئے بحران کے دھانے پر ہے۔ جمعرات کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو “اسرائیلی فوج کو وہیں دفن کر دیا جائے گا”۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں “امریکی اس آگ سے جل جائیں گے”۔