تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ طلبا کےلئے اہم اطلاع، امتحانات کی فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحان کی فیس داخل کرنے آخری تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس کی ادائیگی کا عمل آج (26 اکتوبر) سے شروع ہو گیا جبکہ طلباء بغیر کسی جرمانے کے 14 نومبر تک فیس داخل کرسکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق کسی ناگزیر وجوہات کی بنا پر 14 نومبر تک امتحان کی فیس ادا نہ کرنے والے طلباء 100 روپے جرمانے کے ساتھ 16 سے 23 نومبر تک فیس داخل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح طلباء 25 نومبر سے 4 دسمبر تک 500 روپے، 6 دسمبر سے 13 دسمبر تک 1000 روپے اور 15 دسمبر سے 20 دسمبر تک 2000 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں