صیہونی دشمن کی 160 سے زائد فوجی گاڑیاں تباہ کرچکے ہیں: القسام بریگیڈ کا ویڈیو ثبوت (ویڈیو دیکھیں)

حماس نے دو روز میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کر دی ہیں جب کہ زمینی حملے کے بعد 160 گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے القاسم بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو روز کے دوران قابض صہیونی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جس کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جب سے زمین کارروائی شروع کی ہے تب سے اب تک 160 سے زائد فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/Siti_Khadijah95/status/1723330023883444719?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1723330023883444719%7Ctwgr%5Ebfadd631b079a2a50c0aa36684e25f7a61f5ac68%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fmore-than-160-israeli-military-vehicles-have-been-destroyed-video%2F

ترجمان کے مطابق ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کر کے دشمن کو اپنی جنگی مہارتوں سے حیران کر رہے ہیں۔ دشمن کے ٹینک اور بلڈوزروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کچھ حاصل نہ کر سکی صرف دنیا کے سامنے بے نقاب ہوئی اور اس کے مظالم اور قتل عام کو پوری دنیا نے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مزاحمت نے خطے کی طاقتور قوت کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ دشمن کو اپنی جارحیت کی قیمت چکانا ہوگی اور اسے ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں لینے دیں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کی زمینی فوج کو غزہ میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد زمینی کارروائیوں میں ہلاک صہیونی فوجیوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں