فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر خاموش رہنے والے فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ کے لوگ وحشیانہ جنگ کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ کے لوگوں کی کھلے عام نسل کشی کی جا رہی ہے، صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا واحد وطن ہے اور ہم اس کا متبادل قبول نہیں کریں گے، یہ فلسطینیوں کے وجود، قومی شناخت اور مذہب کے خلاف جنگ ہے۔