برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنادیا۔
اطلاعات کے مطابق بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی جس میں اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ کچھ دیر بعد ووٹنگ کے نتیجہ کا اعلان کردیا گیا جس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔
کنزرویٹیو پارٹی کی 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق 359 میں سے 211 ارکان نے ان کے حق میں جبکہ 148 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ، بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکار تھے ۔