ملکہ برطانیہ اور اپنی دادی کی پلاٹینیم جوبلی منانے کے فوری بعد شہزادہ ولیم لندن کی سڑکوں پر میگزین فروخت کرنے لگے ہیں۔ گاہکوں کی سہولت کے لیے انہوں نے کارڈ مشین بھی رکھ لی ہے تاکہ کیش نہ ہونے کی صورت میں کوئی میگزین خریدے بنا واپس نہ جائے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم لندن کی سڑکوں پر میگزین ایک فلاحی ادارے کی خیراتی مہم میں حصہ لینے کے لیے فروخت کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہزادہ ولیم کو سرخ جیکٹ اور کیپ پہن کر میگزین فروخت کرتے ہوئے اس وقت شناخت کیا گیا جب ویسٹ منسٹر کے علاقے میں موجود تھے۔