واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لیے اسلح اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کیف کے حق میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے نئے پیکج کا اعلان کیا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکج میں مزید آرٹلری، اینٹی شپ ڈیفنس سسٹم اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور جدید راکٹ سسٹم شامل ہیں جو یوکرین پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔
ایک بیان کے مطابق جوبائیڈن نے ’میرے عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا کیونکہ وہ اپنی جمہوریت کا دفاع کرتا ہے اور روس کی بلا اشتعال جارحیت کے پیش نظر اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔