انڈونیشیا کے جکارتہ میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

(ایجنسیز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور گردونواح میں طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا اور ملک کے دارالحکومت کے کچھ حصوں میں اتوار کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ سطح سے 37.2 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا صوبے کے ساحلی قصبے پیلابوہنراتو سے 80 کلومیٹر مغرب جنوب مغرب میں تھا۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور جیوفزیکل ایجنسی نے ابتدائی طور پر اس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں