ایک منٹ کی تاخیر کے اصول میں نرمی، تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلہ میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ بورڈ نے طلبا کو راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم کو کسی وجہ سے امتحان سنٹر پہنچنے میں پانچ منٹ کی تاخیر ہونے کے باوجود امتحان لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

اگر طلبا امتحانی مرکز میں تاخیر سے پہنچتے ہیں تو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے حکام نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں اور مرکز کے چیف سپرنٹنڈنٹس کو پانچ منٹ مدت کی رعایت دینے کا مشورہ دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاست بھر میں منعقد ہونے والے انٹر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر امتحانات کے لیے طلبا کو صبح 8:45 بجے اپنے امتحانی مراکز پہنچ جانا چاہیے۔ صبح 9 بجے کے بعد تاخیر سے آنے والے طلباء کو پانچ منٹ مدت کی رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک منٹ کی تاخیر سے بھی امتحانی مرکز پہنچنے پر طلبا کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

دکن فائلز کی جانب سے طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ قبل از وقت (صبح 8.30 بجے سے پہلے ہی) امتحانی مرکز پہنچنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں