پوری دنیا میں فیس بک اور انسٹاگرام سرویس بند، اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے

(ایجنسیز) دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد صارفین دوبارہ لاگ ان ہونے میں ناکام ہیں۔ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی دیگر سروسز انسٹا گرام، مسینجر اور تھریڈز کے صارفین بھی لاگ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

میٹا کی جانب سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ ہندوستان بھر میں تقریباً رات آٹھ بجے سے فیس بک سرویس اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد صارفین میں تشویش پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں