یوکرین کی فوج نے روس پر حملوں کے لیے فاسفورس بموں کے استعمال کا الزام لگایا ہے جبکہ اوڈیسا میں رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
روسی جہازوں نے زمینائی جزیرے، جس کو سنیک آئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، پر دو مرتبہ حملے کیے جبکہ اسی روز ہی روسی فوج جزیرے سے نکل بھی گئی تھی۔
روس کی وزارت دفاع نے وہاں سے فوج کے نکلنے کو ایک ’خیرسگالی کا اشارہ‘ قرار دیا تھا جا کا مطلب یہ ہے کہ روس یوکرین سے محفوظ طور پر اناج کی منتقلی کے راست میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
جمعے کو ہی یوکرین کی جانب سے روس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنے ہی اعلانات کا احترام نہیں کر رہا۔
Load/Hide Comments