دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) شراب اسکام کیس میں دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو عدالت نے 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ کجریوال گزشتہ ایک ہفتہ سے ای ڈی کی تحویل میں تھے۔ آج اُنہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایاکہ کجریوال تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے ڈیجیٹل آلات کا پاس ورڈ نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے اُنہیں مزید تحویل میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

کجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت سے خواہش کی کہ اُنہیں تہاڑ جیل میں خصوصی غذا، ادویات، کتابیں اور مذہبی اشیا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ فریقین کو سماعت کرنے کے بعد عدالت نے کجریوال کو 15 اپریل تک کیلئے تہاڑ جیل بھیج دیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ تہاڑ جیل جانے والے کجریوال پہلے چیف منسٹر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں