حیدرآباد: پرانے شہر کی افطار پارٹی میں چور نے دکھائی ہاتھ کی صفائی، دو لاکھ روپئے اور 8 موبائیل فون کا سرقہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ماہ رمضان کے موقع پر بڑے پیمانہ پر افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں منعقد کی گئی ایک افطار پارٹی میں چور انتہائی دلیری کے ساتھ دو لاکھ روپئے کے علاوہ 8 موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا۔ پرانے شہر میں منعقد کی گئی وی آئی پی افطار پارٹی میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، رنجیت ریڈی، ایم پی امیدوار دانم ناگیندر، انیل یادو، فیروز خان اور کانگریس پارٹی کے دیگر کئی اہم رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس افطار پارٹی میں عام کارکنوں بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

افطار پارٹی میں سب لوگ افطار اور ڈنر میں مصروف تھے اس دوران ایک چور نے اپنے ہاتھ کی صفائی سے مختلف افراد کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔۔۔ چور نے دو لاکھ روپئے کے علاوہ 8 موبائیل فون چوری کرلئے۔ کچھ لوگوں نے چور کو رنگے ہاتھ پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں