غزہ کے ممتاز سرجن اسرائیلی قید میں شہید ہوگئے

(ایجنسیز) غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ سرجن عدنان البُرش کو تشدد کر کے شہید کیا گیا۔

اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سرجن عدنان البُرش کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔ واضح رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں