حیدرآبادیوں نے سستی و کاہلی کا بنایا نیا ریکارڈ، شام پانچ بجے تک صرف 39.17 فیصد پولنگ

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات میں حیدرآبادیوں نے سستی و کاہلی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ شام پانچ بجے تک صرف 39.17 ووٹنگ درج ہوئی۔ ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں اب تک سب سے کم ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ فیصد میں کمی کو دیکھتے ہوئے سماجی و مذہبی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں نے بعض علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ دینے کی دعوت دی لیکن یہ بھی بے اثر ثابت ہوئی۔

شام پانچ بجے تک مختلف حلقوں میں پولنگ فیصد
بہادر پورہ 34.19
چندرائن گٹہ 38.24
چارمینار 38.00
گوشا محل 44.05
کاروان 40.57
ملک پیٹ 37.84
یاقوت پورہ 41.30

وہیں تلنگانہ میں مجموعی طور پر شام 5 بجے تک ووٹنگ 61.16 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں