انسانیت شرمسار: وائٹ ہاوز نے غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے نسل کشی ماننے سے ہی انکار کردیا، امریکہ نے تو بے غیرتی کی انتہا کردی

(ایجنسیز) امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ’امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطاق ایسے وقت میں جب جنگ بندی کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور اسرائیل کے جنوبی شہر رفح پر حملے جاری ہیں، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امن کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم حماس پر عائد ہوتی ہے۔

جیک سلیوان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل معصوم شہریوں کے تحفظ اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے اور کرنے چاہییں۔ ہم نہیں مانتے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں